وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد دانش سکول کا افتتاح کردیا

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز اسلام آباد میں دانش سکول کا باضابطہ

افتتاح کردیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مالی وسائل کی کمی

لاکھوں ذہین بچوں کی صلاحیتوں کے اظہار اور آگے بڑھنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ دانش سکولوں کا قیام

غریب اور مستحق بچوں کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے ویژن کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد ان

بچوں کو ملک کے ممتاز تعلیمی اداروں کے ہم پلہ بلکہ ان سے بہتر تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی محنت اور قابلیت

سے ملک و قوم کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں دانش سکولوں کا دائرہ کار

وسیع کیا جا رہا ہے اور اس وقت مختلف علاقوں میں 27 دانش اسکول زیرِ تعمیر ہیں۔

یونیورسٹی آف نارووال میں پاکستان کا پہلا سپیس میوزیم قائم کیا جائے گا، وفاقی وزیر احسن اقبال

قبل ازیں وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش سکول کا افتتاح کیا اور مختلف حصوں بشمول کلاس رومز، سائنس، آئی

ٹی اینڈ روبوٹکس لیبز اور آرٹ روم کا دورہ کرکے طلبہ کو فراہم کردہ تعلیمی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تقریب

سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لاکھوں ذہین اور باصلاحیت لڑکے اور لڑکیاں موجود ہیں جو

اپنی مسلسل محنت سے نہ صرف اپنی زندگیاں بدل سکتے ہیں بلکہ پاکستان کو صفِ اول کے ترقی یافتہ ممالک میں

شامل کر سکتے ہیں۔

بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 30 ایکڑ رقبے پر قائم اس دانش سکول میں طلبہ اور

طالبات کے لیے الگ الگ اکیڈمک بلاکس بنائے گئے ہیں، جن میں 24 کلاس رومز، جدید آئی ٹی، سائنس اور روبوٹکس

لیبز کے ساتھ ساتھ ای لائبریری اور آرٹ روم بھی شامل ہیں۔ فی الحال سکول میں ششم، ہفتم اور ہشتم کی کلاسز کا

آغاز کیا گیا ہے جہاں ملک بھر کے مختلف علاقوں سے میرٹ پر منتخب کردہ 360 ہونہار طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم

ہیں۔ آخر میں وزیراعظم نے اس منصوبے کو کامیاب بنانے والی تمام متعلقہ وزرا اور انتظامی ٹیم کی کاوشوں کو

سراہا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مابین معاہدہ

فیصل آباد (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ گٹ…

2 گھنٹے ago

بارانی زرعی یونیورسٹی اورمالدیپ نیشنل یونیورسٹی کے درمیاں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی اور مالدیپ نیشنل یونیورسٹی…

2 گھنٹے ago

وفاقی دانش اسکولز میں داخلوں کا آغاز، درخواستیں 12 نومبر تک طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تحت دانش اسکولز…

2 گھنٹے ago

اوکاڑہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس، وزیر تعلیم کی صدارت میں اہم فیصلے، فیسوں میں اضافے کی سفارشات مسترد

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اوکاڑہ یونیورسٹی…

2 گھنٹے ago

نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی…

3 گھنٹے ago

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے کے سلسلے میں تقریب

راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر)فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے کے سلسلے میں خصوصی تقریب…

4 گھنٹے ago