اہم ترین

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مابین معاہدہ

فیصل آباد (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور...

وفاقی دانش اسکولز میں داخلوں کا آغاز، درخواستیں 12 نومبر تک طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ...

نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے نان فارمل ایجوکیشن...

یونیورسٹی آف نارووال میں پاکستان کا پہلا سپیس میوزیم قائم کیا جائے گا، وفاقی وزیر احسن اقبال

نارووال (نمائندہ حصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال میں عالمی ورلڈ سپیس ویک

2026 کی تقریب سے بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کے سپارکو کے تعاون سے نارووال میں پہلی

مرتبہ ورلڈ اسپیس ویک 2026 منایا گیا، جس کا بنیادی مقصد نوجوان نسل میں خلائی علوم، سائنسی تحقیق اور

جدید ٹیکنالوجی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

نارووال میں ورلڈ اسپیس ویک کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے مزید اعلان کیا کہ نوجوانوں

  کم تنخواہ، سرکاری جامعات میں تجربہ کار اساتذہ کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیا، وائس چانسلرز کا اجلاس میں شکوہ

میں خلائی علوم سے دلچسپی بڑھانے اور سائنسی شعور کو مزید فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی آف نارووال میں

پاکستان کا پہلا سپیس میوزیم قائم کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی اور

ابھرتے ہوئے سائنسی شعبوں میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ ملک کے نوجوان اپنی

خداداد صلاحیتوں اور علم کی طاقت سے ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو سکیں۔