سندھ حکومت کی ٹیچر لائسنسنگ پالیسی کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ حکومت کی ٹیچر لائسنسنگ پالیسی کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی

ہے، جہاں 6 ممالک کے نمائندوں نے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، تدریسی معیار اور تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے

سندھ کے تجربات سے سیکھنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اس پیش رفت کو

اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ٹیچر لائسنسنگ پالیسی پاکستان کی جانب سے تعلیم و تدریس کے شعبے

میں اصلاحات کی قیادت کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا یہ تجربہ ترقی پذیر ممالک کے لیے تعلیمی

معیار میں بہتری اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے لیے نئی راہیں متعین کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

 بلوچستان کی بیٹیوں نے عالمی جامعات میں سکالرشپس حاصل کر کے صوبے کا نام روشن کر دیا، وزیراعلیٰ کی مبارکباد

سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید رسول بخش شاہ کی قیادت میں سندھ کے وفد نے

رواں ماہ کولمبو، سری لنکا میں منعقد ہونے والی ایشیا پیسیفک کانفرنس 2026 میں محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ

لٹریسی، حکومت سندھ کی نمائندگی کی۔ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے اس پیش رفت پر اپنے خیالات کا

اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں ٹیچر لائسنسنگ پالیسی کا نفاذ پیپلز پارٹی کی حکومت کی سنجیدہ کاوشوں

اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک و تعاون کا نتیجہ ہے، جس سے صوبے میں اساتذہ کی

پیشہ ورانہ ترقی اور تدریسی معیار کو بہتر بنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مابین معاہدہ

فیصل آباد (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ گٹ…

2 گھنٹے ago

بارانی زرعی یونیورسٹی اورمالدیپ نیشنل یونیورسٹی کے درمیاں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی اور مالدیپ نیشنل یونیورسٹی…

2 گھنٹے ago

وفاقی دانش اسکولز میں داخلوں کا آغاز، درخواستیں 12 نومبر تک طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تحت دانش اسکولز…

2 گھنٹے ago

اوکاڑہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس، وزیر تعلیم کی صدارت میں اہم فیصلے، فیسوں میں اضافے کی سفارشات مسترد

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اوکاڑہ یونیورسٹی…

2 گھنٹے ago

نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی…

3 گھنٹے ago

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے کے سلسلے میں تقریب

راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر)فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے کے سلسلے میں خصوصی تقریب…

3 گھنٹے ago