کوئٹہ (حصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق حکومتِ بلوچستان نے صوبے کے
غریب اور متوسط طبقے کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے عالمی سطح کی معروف جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے
دروازے کھول دیے ہیں۔ اس حکومتی پہل کاری کے نتیجے میں بلوچستان کے دور افتادہ علاقے صحبت پور سے تعلق
رکھنے والی ماہرہ محمود نے برطانیہ کی نامور آکسفورڈ یونیورسٹی، جبکہ کوہلو سے تعلق رکھنے والی حمیرہ یونس نے
آسٹریلیا کی معتبر یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ میں داخلہ اور سکالرشپ حاصل کر کے صوبے کی بیٹیوں کی اعلیٰ
صلاحیتوں کا عالمی سطح پر لوہا منوایا ہے۔
نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں سماجی بہبود پر خصوصی آگہی سیشن کا انعقاد
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دونوں طالبات کی اس شاندار کامیابی کو صوبے کے نوجوانوں کے روشن
مستقبل اور حکومتی سکالرشپ پروگرام کے مثبت ثمرات کی بہترین عکاسی قرار دیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ
بلوچستان کی یہ قابلِ فخر بیٹیاں صوبے بھر کے ہزاروں دیگر نوجوانوں کے لیے امید، جدوجہد اور حوصلے کی روشن
علامت بن چکی ہیں، اور حکومتِ بلوچستان نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کے لیے
ایسے تمام اقدامات جاری رکھے گی۔