لاہور (ایجو کیشن رپورٹر)
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اوکاڑہ یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی کے اخراجات میں کمی، طلبہ کی فیسوں، نئی بھرتیوں اور کالجز کے الحاق کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
چالیس کروڑ وڑ روپے کی بچت اور انتظامیہ کو خراج تحسین
اجلاس کے دوران 400 وزٹنگ فیکلٹی کو ریگولر فیکلٹی میں تبدیل کرنے سے سالانہ 30 کروڑ روپے کی بچت پر یونیورسٹی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس کے علاوہ ایک ہی کلاس کے مختلف سیکشنز کو ضم کرکے اضافی اخراجات کم کرنے کے اقدام کو بھی سراہا گیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی کی مینجمنٹ نے ایک سال میں مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے بچا کر دیگر جامعات کے لیے ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔
فیسوں میں اضافہ مسترد
عوام دوست اقدامات کو برقرار رکھتے ہوئے، چند مخصوص فیکلٹیز کے علاوہ دیگر تمام شعبوں میں فیسوں میں اضافے کی سفارش کو مسترد کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ جن مخصوص مضامین کی فیس میں اضافہ ناگزیر ہے، وہاں بھی یہ اضافہ کسی صورت 10 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔
زرعی یونیورسٹی سندھ کے 107 گریجویٹس تربیت کے لیے چین پہنچ گئے
ریکارڈ داخلے
رانا سکندر حیات نے بتایا کہ رواں تعلیمی سیشن میں اوکاڑہ یونیورسٹی میں 7 ہزار 585 نئے طلبہ نے داخلہ لیا ہے، جبکہ گزشتہ دو سالوں میں 13 ہزار سے زائد طلبہ کا اندراج ہوا۔ ان نئے داخلوں کے بعد یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کی مجموعی تعداد ساڑھے 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
90 دنوں میں میرٹ پر بھرتیوں اور الحاق کے فیصلے
اجلاس میں یونیورسٹی میں تمام خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل 90 روز کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ تمام بھرتیاں شفافیت اور میرٹ پر ہوں گی اور ہر بھرتی سنڈیکیٹ کی منظوری سے مشروط ہوگی، جس کے لیے سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں، اجلاس میں سرکاری کالجز کے اوکاڑہ یونیورسٹی کے ساتھ الحاق (Affiliation) کی منظوری دی گئی،
نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار تبدیل
جبکہ نجی کالجز کے الحاق کے جائزے کے لیے ایک علیحدہ کمیٹی قائم کر دی گئی۔ وزیر تعلیم نے تاکید کی کہ الحاق کے لیے کالجز میں دستیاب سہولیات اور تعلیمی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
فیصل آباد (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ گٹ…
راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی اور مالدیپ نیشنل یونیورسٹی…
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تحت دانش اسکولز…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی…
راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر)فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے کے سلسلے میں خصوصی تقریب…
مانسہرہ (نامہ نگار)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا…