لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
محکمہ لٹریسی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، نان فارمل ایجوکیشن سکول اب پیر سے ہفتہ
تک صبح 8:45 بجے سے دوپہر 12:45 بجےتک کھلے رہیں گے۔ تمام سکول روزانہ صبح 8:45 بجے کھلیں گے اور دوپہر 12:45 بجے چھٹی ہوگی۔
نئے اوقات کار کا دورانیہ
فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے کے سلسلے میں تقریب
محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے مطابق، یہ نئے اوقات کار 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔ تاہم، موسم کی تبدیلی یا دیگر مخصوص حالات میں سکولوں کے اوقات میں حسبِ ضرورت ردوبدل کی اجازت دی جا سکے گی۔
سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
نوٹیفکیشن میں تمام ضلعی ایجوکیشن افسران (DEOs) لٹریسی کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔