بارانی زرعی یونیورسٹی اورمالدیپ نیشنل یونیورسٹی کے درمیاں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی اور مالدیپ نیشنل یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ، زرعی تعلیم و تحقیق میں وسعت اور پاکستان و مالدیپ کے مابین ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد میں منعقد ہوئی،
جس میں بارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان اور مالدیپ نیشنل یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عائشہ شہناز آدم نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر (ستارۂ امتیاز) بھی موجود تھے
۔معاہدے کے تحت دونوں جامعات کے درمیان نصاب کی ترقی، اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے، علم و تجربات کے تبادلے اور زراعت سمیت متعلقہ شعبوں میں سائنسی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
اوکاڑہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس، وزیر تعلیم کی صدارت میں اہم فیصلے، فیسوں میں اضافے کی سفارشات مسترد
اس شراکت داری سے دونوں اداروں کو تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور مشترکہ اقدامات کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے اور معیاری تعلیم، تحقیق اور جدت کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالدیپ نیشنل یونیورسٹی کے ساتھ تعاون سے علم و تجربات کے تبادلے، اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے اور مشترکہ تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔مالدیپ نیشنل یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عائشہ شہناز آدم نے
وفاقی دانش اسکولز میں داخلوں کا آغاز، درخواستیں 12 نومبر تک طلب
اس شراکت داری کو تعلیمی مہارتوں کے فروغ، ادارہ جاتی استعداد میں اضافے اور زرعی تعلیم و ترقی کو درپیش نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علم کے تبادلے کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے دونوں جامعات کے مابین تعاون کو باہمی تجربات سے استفادے اور تعلیمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے اہم قرار دیا۔
پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اور مالدیپ کے ساتھ تعاون کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر اعظم خاں نے دونوں جامعات کے درمیان اس شراکت داری کو عملی شکل دینے اور تعلیمی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
مفاہمتی یادداشت کو پاکستان اور مالدیپ کے درمیان اعلیٰ تعلیم، زرعی تحقیق اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے دونوں جامعات کے درمیان مستقبل میں مشترکہ تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے لیے نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔
فیصل آباد (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ گٹ…
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تحت دانش اسکولز…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اوکاڑہ یونیورسٹی…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی…
راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر)فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے کے سلسلے میں خصوصی تقریب…
مانسہرہ (نامہ نگار)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا…