اہم ترین

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مابین معاہدہ

فیصل آباد (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور...

وفاقی دانش اسکولز میں داخلوں کا آغاز، درخواستیں 12 نومبر تک طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ...

نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے نان فارمل ایجوکیشن...

وفاقی دانش اسکولز میں داخلوں کا آغاز، درخواستیں 12 نومبر تک طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)
وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تحت دانش اسکولز اتھارٹی نے سال 2027 کے نئے تعلیمی سیشن کے لیے داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر (AJK) میں قائم دانش اسکولز کے کیمپسز میں

چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کے داخلوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔اہم تاریخیں

زرعی یونیورسٹی سندھ کے 107 گریجویٹس تربیت کے لیے چین پہنچ گئے

درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 12 نومبر 2026
داخلہ ٹیسٹ (Entry Test) 12 دسمبر 2026 (بروز ہفتہ)

دانش اسکولز انتظامیہ کے مطابق، تحریری داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو کے مراحل کامیابی سے مکمل کرنے والے مستحق اور ہونہار طلبہ و طالبات کو ہی میرٹ پر داخلہ دیا جائے گا۔

مفت تعلیمی و رہائشی سہولیات
دانش اسکولز میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات کو اعلیٰ و معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی، جن میں درج ذیل شامل ہیں

اوکاڑہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس، وزیر تعلیم کی صدارت میں اہم فیصلے، فیسوں میں اضافے کی سفارشات مسترد

مفت رہائش اور خوراک
سکول یونیفارم اور درسی کتب
جدید کمپیوٹر اور سائنس لیبارٹریز کی سہولت
بہترین تعلیمی و تربیت گاہ کا ماحول

نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار تبدیل

درخواست فارم حاصل کرنے کا طریقہ
داخلے کے خواہش مند طلبہ و طالبات داخلہ فارم دانش اسکولز کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ناگہانی تاخیر سے بچنے کے لیے 12 نومبر 2026 سے قبل اپنی مکمل درخواستیں جمع کروائیں تاکہ داخلہ عمل میں ان کی شرکت یقینی بنائی جا سکے۔