جامعہ تربت کے فارغ التحصیل طلباء کے لیے المنائی نیٹ ورکنگ کا آغاز

تربت (نمائندہ حصوصی) جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی ہدایت پر کوالٹی انہانسمنٹ

سیل کے ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم کے تحت المنائی نیٹ ورکنگ کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد

فارغ التحصیل طلباء  کی پیشہ ورانہ ترقی، باہمی روابط کے فروغ اور کیریئر میں آگے بڑھنے کے لیے معاونت فراہم کرنا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مابین معاہدہ

ہے۔ مزید برآں، ادارے کی ترقی کے لیے المنائی کی تجاویز کو ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ انٹرن شپس اور روزگار کے

مواقع کی فراہمی، نیز موجودہ طلباء کی رہنمائی کے لیے بھی ان کے تجربے سے استفادہ کیا جائے گا۔ جامعہ تربت  نے

اپنے تمام گریجویٹس کو دعوت دی ہے کہ وہ آفیشل آن لائن لنک کے ذریعے فوری رجسٹریشن کرائیں اور جامعہ کی

جانب سے اعلان کردہ سہولیات سے مستفید ہوں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں وزیر،وزیرمملکت اور سیکرٹری تعلیم کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت…

7 گھنٹے ago

جامعہ کراچی انٹری ٹیسٹ، داخلہ فہرست جاری

 کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی میں انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر تقریباً 20 ڈگری پروگرامز…

12 گھنٹے ago

ڈی آئی خان، محکمہ تعلیم کے 35 گھوسٹ ملازمین نوکریوں سے فارغ، تنخواہیں واپس کرنے کا حکم

ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ حصوصی) ضلعی تعلیمی افسر ڈیرہ اسماعیل خان نے مبینہ جعلی تقرریوں،…

12 گھنٹے ago

پشاور  کے اضلاع میں سکولوں کا معائنہ شروع

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) پشاور ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں سرکاری و نجی سکولوں کا معائنہ…

13 گھنٹے ago

جرمنی پاکستانی طلبہ کو ہر ممکن سہولت دے گا: جرمن سفیر

ملتان (نمائندہ حصوصی) ملتان کے ایک نجی کالج میں "جرمن کلچرل سنٹر" کی افتتاحی تقریب…

13 گھنٹے ago

ہنگو، سکول کے قریب نصب ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (حصوصی نمایندہ) ہنگو میں ہائی سکول کے قریب نصب ریموٹ کنٹرول آئی…

13 گھنٹے ago