اہم ترین

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مابین معاہدہ

فیصل آباد (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور...

وفاقی دانش اسکولز میں داخلوں کا آغاز، درخواستیں 12 نومبر تک طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ...

نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے نان فارمل ایجوکیشن...

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مابین معاہدہ

فیصل آباد (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ گٹ والا فیصل آباد کے مابین تحقیق، جنگلات کے پائیدار انتظام اور صوبے میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اشتراکِ کار کا معاہدہ طے پا گیا تاکہ مخصوص درختوں کی اقسام پر سائنسی تحقیق میں فروغ، جینیاتی وسائل اور ماحولیاتی تحفظ و پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں عمل میں لانا ہے۔

معاہدے پر وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ سینٹرل زون لاہور ثاقب محمود نے دستخط کئے۔پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے پائیدار انتظام کے لیے جنگلاتی تحقیق کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔

بارانی زرعی یونیورسٹی اورمالدیپ نیشنل یونیورسٹی کے درمیاں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

انہوں نے جنگلات کے تحفظ، درختوں کے جینیاتی وسائل میں بہتری اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے موزوں طریقہ ہائے کار وضع کرنے کی غرض سے تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

شراکت داری کے تحت درختوں میں جینیاتی تنوع کا تجزیہ بھی کیا جائے گا جس سے اہم اور مفید اقسام کی شناخت اور ان کے تحفظ و مستقبل میں مؤثر استعمال کے لیے سائنسی بنیادیں مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

دستخط کی اس تقریب کے موقع پر پی ایف آر آئی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر عقیلہ مبین اختر، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد رانا، ڈائریکٹر نیشنل سیڈ سینٹر ڈاکٹر محمد تحسین اظہر، چیئرمین فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فہد رشید، فیکلٹی آف فاریسٹری اینڈ رینج مینجمنٹ کے ڈاکٹر شاہد خالد،چیئرمین انٹومالوجی زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر وسیم اکرم، ڈاکٹر محمد طیب اور دیگر بھی موجود تھے۔