زکریا یونیورسٹی، کم کارکردگی والے شعبوں کو ضم کرنے کا فیصلہ، اکیڈمک کونسل نے منظوری دے دی
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے غیر فعال اور کم کارکردگی دکھانے والے شعبہ جات کو ضم
کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی منظوری جامعہ کی اکیڈمک کونسل نے دے دی ہے۔ اکیڈمک کونسل کا اعلیٰ
سطحی اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی کے
تعلیمی معیار، ماحولیاتی بہتری، نئے تعلیمی پروگرامز کے آغاز اور مالی استحکام سے متعلق متعدد اہم فیصلوں کی
منظوری دی گئی۔
اجلاس کے دوران کونسل نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ بھی کیا کہ طلبہ میں شجرکاری کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے
نواز شریف زرعی یونیورسٹی, کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر پر بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر
عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے تحت سوکس اینڈ کمیونٹی انگیجمنٹ کے مضمون میں ان طلبہ کو 2 اضافی سیشنل نمبرز دیے جائیں گے جو یونیورسٹی کی حدود میں پودا لگائیں گے اور اس کی باقاعدہ نگہداشت کو یقینی بنائیں گے۔ اس کے علاوہ جامعہ میں تعلیمی و انتظام کے شعبوں کو بہتر بنانے کے لیے غیر فعال اور کم کارکردگی والے شعبہ جات کی ضم سازی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
لاہور (سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (آئی ٹی یو) پنجاب نے ،ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان، گلوبل…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)یورپی میتھمیٹیکل سوسائٹی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے عبدالسلام سکول آف میتھمیٹیکل…
کوٹری (نمائندہ حصوصی) سپین کی بین الاقوامی کمپنی ایڈبیون کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ جینڈر سٹڈیز کے زیرِ اہتمام "صنفی بنیاد پر…
بہاولنگر (نیٹ نیوز + بشکریہ ڈان نیوز) بہاولنگر کے گاؤں 186/7-آر میں وزیراعلیٰ پنجاب پروگرام…