اہم ترین

پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی پرو وائس چانسلر تعینات

لاہور (سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی...

آئی ٹی یو کے زیرِ اہتمام خوراک کے ضیاع اور نقصان میں کمی کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (آئی ٹی یو) پنجاب...

عالمی سطح پر اعتراف، جی سی یو کے عبدالسلام سکول نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)یورپی میتھمیٹیکل سوسائٹی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی...

سبین کے وفد کا مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

کوٹری (نمائندہ حصوصی) سپین کی بین الاقوامی کمپنی ایڈبیون...

 پنجاب یونیورسٹی, شعبہ جینڈر سٹڈیز کے زیر اہتمام صنفی تشدد پر سیمینار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ جینڈر سٹڈیز...

  نواز شریف زرعی یونیورسٹی, کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر پر بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

ملتان (نیوز رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت  کے اشتراک سے

"کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر” پائیدار غذائی تحفظ کی جانب ایک قدم” کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی

کانفرنس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ اس بین الاقوامی کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، زرعی

سائنسدانوں، محققین، اساتذہ اور متعلقہ شعبوں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کے مختلف

نشستوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے زراعت پر منفی اثرات، فصلوں کی پیداوار میں اضافے، پانی کے مؤثر استعمال

اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید اور پائیدار زرعی طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی آئی ٹی بی کے تین یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

شرکاء نے اپنی تحقیق اور تجربات کی روشنی میں اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجز

کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، سائنسی تحقیق اور پائیدار زرعی حکمتِ عملیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم

ضرورت ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر

میں زراعت کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنا، پانی کے وسائل کا دانشمندانہ استعمال اور فصلوں کی

موسمیاتی اثرات کے خلاف قوتِ مدافعت کو بڑھانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلائمیٹ اسمارٹ

ایگریکلچر نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافے بلکہ غذائی تحفظ، ماحولیاتی توازن اور ملکی معیشت کے استحکام میں

بھی کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔