ویٹرنری یونیو رسٹی لاہور میں منشیات کے غلط استعمال کی روک تھام کے مو ضوع پر آ گا ہی سیمینار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی اینٹی ڈرگ اینڈ ٹو بیکو کمیٹی نے اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے باہمی اشتراک سے گذشتہ روز منشیات کے غلط استعمال کی روک تھام کے مو ضو ع پر آ گاہی سیمینار کا انعقاد سٹی کیمپس لاہور میں کیا۔اختتامی تقریب کی صدارت وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کی

جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب میجر نذیر نے گیسٹ آف آنرز کے فرا ئض سر انجام دیے۔سیمینار کی دیگر اہم شخصیات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکو ٹکس فورس ڈاکٹر ماریہ علی، ڈین فیکلٹی ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، سینئر ٹیو ٹر پروفیسر ڈاکٹر یسین ٹیپو، ڈاکٹر مریم جاویدکے علا وہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  نواز شریف زرعی یونیورسٹی, کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر پر بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے میجر نذیر نے کہا کہ طالب علم ہمارے ملک کا قیمتی سر ما یہ ہیں اور طلبہ کو زندگی میں کامیاب ہونے کے لیئے سخت محنت کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ کامیابی حا صل کرنے کا زندگی میں کو ئی بھی شار ٹ کٹ نہیں ہو تا۔اُنہو ں نے طلبہ کو اپنے اندر اچھے اخلا ق پیدا کرنے، نبی پاک ﷺ کو اپنا رول ما ڈل بنانے، والدین کی عزت کرنے اور ان کا حکم ماننے، معا شرے کی فلاح میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنے

اور ہر قسم کی منشیات کے استعمال سے مکمل طور پر اجتناب کرنے کی تا کید کی۔ میجر نذیر نے حا ضرین کو ملک میں منشیات کی روک تھام کے حوا لے سے اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سخت کاروا ئیو ں اور مختلف اقدا مات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان میں منشیات کی روک تھام کے لیئے جہاد کر رہی ہے تاکہ نوجوانو ں نسل کے اس کے مضر اظرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

 بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، کم کارکردگی والے شعبوں کو ضم کرنے کا فیصلہ، اکیڈمک کونسل نے منظوری دے دی

پروفیسر ڈاکٹرمسعود ربا نی نے طلبہ کو تا کید کی کہ یہ اب آپ پر ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ معا شرے کی فلا ح کے لیئے اپنے حصے کا کلیدی کردار ادا کریں اور دوسرے لو گو ں تک بھی منشیات کے منفی اثرات کے بارے میں نالج پھیلا ئیں تا کہ وہ ہر قسم کے نشے اور منشیات کے استعمال سے محفوظ رہ سکیں۔اُ نہو ں نے طلبہ سے کہا کہ

آپ کی شخصیت اتنی عمدہ ہو نی چا ہیے کہ کو ئی بھی شخص آپ سے غلط بات کہنے اور آپ کو غلط کام کے لیئے اُکسا نے کی جرات نہ کر سکے نیز کہا کہ ایسے لوگوں کی صحبت اپنا ئیں اور ان کو اپنا رول ما ڈل بنا ئیں جنہو ں نے دوسرے انسانو ں کی خدمت اور معا شرے کی فلا ح کے لیئے مثا لی کام کیئے ہو ں۔
سیمینار میں ڈاکٹر ماریہ علی نے حا ضرین کو اینٹی نارکو ٹکس فورس کے اغرا ض و مقا صد، منشیات کی اقسام، منشیات استعمال کرنے کے وجوہات، منشیات کے

عادی مریض کی علا مات و نفسیات، منشیات کے انسانی صحت پر پڑنے والے مضر اثرات، ذہنی حالت، بر تا ؤ، منشیات کی روک تھام، علاج کے طریقہ کار اور بحا لی کے مو ضو ع پر تفصیلی لیکچر دیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی پرو وائس چانسلر تعینات

لاہور (سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے…

11 گھنٹے ago

آئی ٹی یو کے زیرِ اہتمام خوراک کے ضیاع اور نقصان میں کمی کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (آئی ٹی یو) پنجاب نے ،ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان، گلوبل…

12 گھنٹے ago

عالمی سطح پر اعتراف، جی سی یو کے عبدالسلام سکول نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)یورپی میتھمیٹیکل سوسائٹی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے عبدالسلام سکول آف میتھمیٹیکل…

12 گھنٹے ago

سبین کے وفد کا مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

کوٹری (نمائندہ حصوصی) سپین کی بین الاقوامی کمپنی ایڈبیون کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر…

18 گھنٹے ago

پنجاب یونیورسٹی, شعبہ جینڈر سٹڈیز کے زیر اہتمام صنفی تشدد پر سیمینار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ جینڈر سٹڈیز کے زیرِ اہتمام "صنفی بنیاد پر…

18 گھنٹے ago

بہاولنگر, وزیراعلیٰ سکول پروگرام کا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد بیمار، ہسپتال منتقل

بہاولنگر (نیٹ نیوز + بشکریہ ڈان نیوز) بہاولنگر کے گاؤں 186/7-آر میں وزیراعلیٰ پنجاب  پروگرام…

18 گھنٹے ago