جعلی تعلیمی اسناد پر ٹیچر کی ملازمت کا معاملہ, وفاقی آئینی عدالت نے محکمہ تعلیم سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت نے جعلی تعلیمی اسناد پر پنجاب میں ملازمت کے معاملے پر محکمہ
تعلیم سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عدالت نے جعلی اسناد پر ملازمت حاصل کرنے کے مرتکب ٹیچر انصر عباس
اور لاہور ہائیکورٹ میں حکومتی اجازت کے بغیر ملزم کے خلاف مقدمہ واپس لینے والے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل
پنجاب ایوب بزدار کو نوٹسز جاری کر دیے۔ دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا
سینیٹ قائمہ کمیٹی کاوفاقی اردو یونیورسٹی کے وی سی کو ہٹانے کی تجویزپر اتفاق
کہ ملزم انصر عباس چار سال تک محکمہ تعلیم پنجاب میں بطور ٹیچر ملازمت کرتا رہا، لیکن اس دوران اس کی
اسناد کی جانچ پڑتال کیوں نہیں کی گئی تھی؟ کیا حکومت پنجاب نے بغیر اجازت اپیل واپس لینے کے مبینہ مرتکب
سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ایوب بزدار کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی کی ہے؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب
نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ ملزم انصر عباس نے پہلے انجینئرنگ کی سند پر ملازمت حاصل کی، پھر چار سال
بعد استعفیٰ دے کر نئی درخواست دی تھی، اور جانچ پڑتال کے بعد جعل سازی ثابت ہونے پر محکمہ نے اس کی نئی
درخواست مسترد کر کے اسے فارغ کر دیا تھا۔ تاہم ملزم نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر کے بحالی کا حکم حاصل کر لیا،
جس کے خلاف صوبائی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی، لیکن سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ایوب بزدار نے
متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر ہی ہائیکورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لے لی تھی۔
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر بدرالسلام نے کنٹرولر امتحانات توصیف…
لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں چند پروفیسرز پر مشتمل ٹھگوں کے ٹولے کے سربراہ دو…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے امتحانی نتائج میں گزشتہ سال…
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اعلیٰ تعلیم نے وفاقی اردو یونیورسٹی…
سندھ پبلک سروس کمیشن کا سی سی ای 2026 کا اسکریننگ ٹیسٹ ملتوی کراچی (سپیشل…
لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن مدثر ریاض ملک کو تبدیل کر کے…