اہم ترین

تعلیمی بورڈ لاہور، 11ویں کے نتائج کے ساتھ میٹرک اور انٹر کے پیپرز کو ڈیجیٹلائز کرنے کا اعلان

  لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر...

پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی کے حکم پر پنجاب یونیورسٹی کے دو ٹھگ پروفیسر معطل

لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں چند پروفیسرز پر مشتمل...

سینیٹ قائمہ کمیٹی کاوفاقی اردو یونیورسٹی کے وی سی کو ہٹانے کی تجویزپر اتفاق

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) سینیٹ آف پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے اعلیٰ تعلیم نے فیڈرل اردو یونیورسٹی کے

وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کی تجویز پر اتفاق کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وائس چانسلر کے

خلاف نامکمل کورم سے سنڈیکیٹ بلانے، تنخواہیں روکنے اور اساتذہ کو ہراساں کرنے جیسے سنگین الزامات پر سخت

برہمی کا اظہار کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کا یہ اجلاس 22 اکتوبر کو کنوینر سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی زیر صدارت قومی

پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی پرو وائس چانسلر تعینات

اسمبلی بلڈنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹرز مسرور احسن، جان محمد بلیدی، خالدہ عتیب اور فلک ناز کے علاوہ

چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد، وزارتِ وفاقی تعلیم کے نمائندوں اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر

ضابطہ خان شنواری نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سینیٹرز نے خواتین اساتذہ کی ہراسانی کے واقعات، پنشن کی عدم

ادائیگی، 20 فیصد ہاؤس سیلنگ کٹوتی اور اساتذہ کے خلاف اقدامِ قتل کی ایف آئی آر درج ہونے پر شدید تشویش کا

اظہار کیا۔ سینیٹر جان محمد بلیدی کی جانب سے وائس چانسلر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی تجویز پیش کی

گئی، جسے کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے حتمی سفارشات چانسلر و صدر مملکت کو ارسال کرنے کا

فیصلہ کیا۔