Categories: بریکنگ نیوز

مظفر آباد، سکول وین دریائے نیلم میں جا گری 4بچے جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) سکول وین دریائے نیلم میں جا گری، 4 بچے جاں بحق، 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی  ہو گئے ہیں مظفرآباد میں وادی نیلم میں ننگر گھوڑے نکہ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی وین بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری.

تعلیمی بورڈ لاہور، 11ویں کے نتائج کے ساتھ میٹرک اور انٹر کے پیپرز کو ڈیجیٹلائز کرنے کا اعلان

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں. اس حادثے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں ڈرائیور بھی شامل ہے.

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو دریا سے نکالا اور مقامی اسپتال منتقل کر دیا.

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے. یہ بدقسمت گاڑی بچوں کو لے کر اسکول جا رہی تھی کہ اس دلخراش حادثے کا شکار ہو گئی.

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سکولوں میں 31 اکتوبر تک داخلوں کے اہداف مکمل کرنے کا حکم، ریکارڈ کی نادرا سے تصدیق اور ب فارم لازمی قرار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سکولوں کو 31 اکتوبر 2026…

5 منٹس ago

زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے پنشن فنڈز میں 7 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن، چیف اکاونٹنٹ گرفتار

حیدرآباد (ایجو کیشن رپورٹر) اینٹی کرپشن حیدرآباد نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں پینشن…

36 منٹس ago

ملک کی 33فیصدآبادی دماغی امراض میں مبتلا ہے ۔ڈاکٹر اخونزادہ واجد

پشاور (جنرل رپورٹر) پشاور کی گندھارا یونیورسٹی میں ذہنی صحت کا عالمی دن جوش و…

2 گھنٹے ago

پشاور, پروفیسر ڈاکٹر طاہر عثمان ویٹرنری کالج کے پرنسپل تعینات

پشاور (نیوز رپورٹر) کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر طاہر عثمان نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے…

2 گھنٹے ago

اورکزئی، اغوا ہونے والا سکول پرنسپل 16 روز بعد بازیاب

پشاور(سپیشل رپورٹر)اورکزئی ایجنسی میں واقع مشتی بازار سے 16 روز قبل اغوا کیے گئے گورنمنٹ…

5 گھنٹے ago

پشاور یونیورسٹی، تنخواہ مل گئی، ملازمین کی ہڑتال مشروط طور پر مؤخر

یپشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور یونیورسٹی کے غیر تدریسی ملازمین نے جمعہ کو تیسرے روز…

20 گھنٹے ago