پشاور (جنرل رپورٹر) پشاور کی گندھارا یونیورسٹی میں ذہنی صحت کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا گیا، جس میں ماہرین صحت اور طلباء نے دماغی صحت کی اہمیت اور ملک میں بڑھتے ہوئے نفسیاتی مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی
اس موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سائیکاٹری سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اخونزادہ واجد علی تھے۔ تقریب میں شرکاء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، جن میں ڈاکٹر رابعہ، ڈاکٹر انجم، بریگیڈیئر ڈاکٹر احمد حسین، گندھارا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز حسن خان، ڈاکٹر افتخار علی ملک، ڈاکٹر سید منظور، ڈاکٹر عذرا، نور الباقی، ڈاکٹر اکرام، ڈاکٹر عبید، اور ڈاکٹر آصف سمیت میڈیکل کالج کے طلباء بھی شامل تھے[
پشاور, پروفیسر ڈاکٹر طاہر عثمان ویٹرنری کالج کے پرنسپل تعینات
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر واجد اخونزادہ نے ملک میں دماغی بیماریوں کی بڑھتی ہوئی شرح پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دماغی بیماری کی اہمیت کو سمجھنا اب وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، کیونکہ پاکستانی آبادی کا 33 فیصد حصہ کسی نہ کسی شکل میں ان مسائل سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں معاشرے میں آگاہی پھیلانا ناگزیر ہو گیا ہے
اورکزئی، اغوا ہونے والا سکول پرنسپل 16 روز بعد بازیاب
ڈاکٹر اخونزادہ نے واضح کیا کہ دماغی امراض کو بھی دیگر جسمانی بیماریوں جیسے ملیریا اور ڈینگی کی طرح سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور ان کا مناسب علاج نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان امراض کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو نہ صرف مریض کی تکلیف بڑھتی ہے، بلکہ اس کی کام کرنے کی صلاحیتیں اور زندگی کا معیار بھی نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے
تقریب کا بنیادی مقصد طلباء اور عام لوگوں کو ذہنی صحت کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا، نفسیاتی مسائل سے جڑے منفی تصورات کو ختم کرنا، اور مریضوں کے لیے بروقت اور مناسب علاج کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ذہنی صحت کے فروغ اور آگاہی کے لیے مل کر کام کرنے کے عہد کی تجدید کی
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سکولوں کو 31 اکتوبر 2026…
حیدرآباد (ایجو کیشن رپورٹر) اینٹی کرپشن حیدرآباد نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں پینشن…
پشاور (نیوز رپورٹر) کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر طاہر عثمان نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے…
مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) سکول وین دریائے نیلم میں جا گری، 4 بچے جاں بحق، 3 بچوں…
پشاور(سپیشل رپورٹر)اورکزئی ایجنسی میں واقع مشتی بازار سے 16 روز قبل اغوا کیے گئے گورنمنٹ…