spot_img

ذات صلة

جمع

تعلیمی سرگرمیاں بحال، ڈی سی لاہور کا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شاہراہ ایوانِ تجارت کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور...

غازی یونیورسٹی میں ہفتہ رحمۃ اللعالمینؐ کا آغاز، حسنِ قرأت و نعت کے مقابلے

غازی یونیورسٹی میں ہفتہ رحمۃ اللعالمینؐ کا آغاز، حسنِ...

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ،انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء29اپریل سے شروع ہونگے

لاہور(سپیشل رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ پارٹ1 اور پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق امتحانات کا آغاز بروز بدھ 29 اپریل 2026ء سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات لیے جائیں گے

جو بروز پیر 15 جون 2026ء تک جاری رہیں گے۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ امتحانات دو شفٹوں میں منعقد ہوں گے، صبح کی شفٹ میں 9 بجے سے 12 بجے تک سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس کے پرچے ہوں گے

جبکہ شام کی شفٹ میں 2 بجے سے 5 بجے تک آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔ بورڈ حکام نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحانی مراکز اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔