اہم ترین

خانیوال،پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلے

خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں...

گرلز اسکول تربت کی طالبات کا ریڈیو پاکستان کا دورہ

تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت...

بیوٹمز سکول آف لاء میں موٹ کورٹ کا آغاز، قانونی تعلیم کا معیار بہتر بنانا ضروری ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ...

کمشنر مالاکنڈکا محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا...

کے پی میں میٹرک امتحانات بحران کا شکار، کئی بورڈز میں انگریزی کا پرچہ بھی آؤٹ

پشاور (نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا میں جاری میٹرک کے سالانہ امتحانات ایک بڑے بحران کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔ پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان اور دیگر اضلاع میں نویں اور دسویں جماعت کے تقریباً تمام اہم پرچے مبینہ طور پر لیک ہو چکے ہیں، جس کے سلسلے میں آج دسویں جماعت کا انگریزی کا آخری پرچہ بھی شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

انتظامیہ کی خاموشی اور طلبہ کی تشویش: حیران کن طور پر پرچہ شروع ہوتے ہی اس کا حل شدہ ورژن مختلف واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب تھا۔ اس صورتحال نے نہ صرف امتحانی نظام کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے بلکہ ذہین اور محنتی طلبہ کو بھی سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم اور متعلقہ تعلیمی بورڈز کے حکام اس سنگین بدانتظامی پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ پرچوں کے مسلسل لیک ہونے سے ہزاروں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔