اہم ترین

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے بورڈ امتحانات کے شیڈول پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبرپختونخوا نے...

ایم ڈی بی-ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون کا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سرکی روڈ کا دورہ، تربیتی سہولیات کا جائزہ

کوئٹہ(ایجو کیشن رپورٹر)بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی...

ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان...

قومی اوپن سورس تعلیمی ڈیٹا پلیٹ فارم کی تیاری پر کام جاری

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان میں غیر ملکی مالی معاونت سے...

کنٹین سے کھانا کھا کر نکلنے والا بے ہوش طالب علم ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا

بہاولپور (خصوصی رپورٹر)

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کینٹین کا کھانا کھانے اور کولڈ ڈرنک پینے کے بعد ایک طالب علم کی حالت غیر ہو گئی اور وہ کیمپس کے راستے میں بے ہوش کر گر پڑا۔ بعد ازاں کنٹین سے کھانا کھا کر نکلنے والا بے ہوش نوجوان ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ کینٹین کو سیل کر کے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ریسکیو سروس کے حکام کے مطابق، متاثرہ طالب علم یونیورسٹی کی کینٹین سے کھانا کھانے اور کولڈ ڈرنک پینے کے بعد جیسے ہی اپنے کیمپس کی طرف روانہ ہوا، تو راستے میں اچانک اس کی طبعیت بگڑ گئی اور وہ وہیں بے ہوش ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور طالب علم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے۔ لیکن طالب علم ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا

یونیورسٹی انتظامیہ کا ایکشن

طالب علم کی حالت غیر ہونے کے واقعے کے بعد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے ایک باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق، یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ کینٹین کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے اور کینٹین میں فراہم کیے جانے والے کھانے پینے کے معیار اور اشیاء کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غفلت یا غیر معیاری خوراک کی تصدیق ہونے پر کینٹین مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ طلبہ کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔