spot_img

ذات صلة

جمع

پنجاب میں کالجز24 اگست جبکہ یونیورسٹیاں یکم ستمبر سے کھلیں گی

پنجاب میں تمام کالجز اور یونیورسٹیاں چھٹیوں کے بعد...

وزیر اعلی کے حلقہ میں مزید6 سکول آف ایمیننس اور 2 دانش سکول قائم کرنے کا اعلان

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات...

ایچ ای سی مانیٹرنگ ٹیم کا اسلامی یونیورسٹی کا دورہ، انسدادِ منشیات پالیسی کے اقدامات کا جائزہ

ایچ ای سی مانیٹرنگ ٹیم کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا دورہ، انسدادِ منشیات پالیسی کے اقدامات کا جائزہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی مانیٹرنگ ٹیم نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) میں انسدادِ منشیات پالیسی پر عملدرآمد اور متعلقہ حفاظتی و انسدادی اقدامات کا جامع جائزہ لیا ہے۔

دورے کے دوران یونیورسٹی حکام کی جانب سے دی گئی تفصیلی بریفنگ کے بعد، ایچ ای سی مانیٹرنگ ٹیم نے مرد اور خواتین کیمپسز میں سیکیورٹی، نگرانی اور حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ٹیم نے کیمپس میں سروسز اور مانیٹرنگ کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔

ایچ ای سی مانیٹرنگ ٹیم نے کیمپس کو منشیات اور تمباکو سے پاک بنانے، طلبہ و اساتذہ میں آگاہی کے فروغ اور انسدادی تدابیر کے لیے یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ ٹیم نے اس اہم قومی مسئلے پر ایچ ای سی کی پالیسی کے موثر اور فعال نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

  • ر