اہم ترین

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو سعودی جامعہ سے1300 کمپیو ٹرز فراہم کیےجائیں گے،صدر جامعہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد...

لاہور کے گرلز کالجز کے درمیان وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصاویر بنانے کا پینٹنگ مقابلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت...

ایچ ای سی نے سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے...

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر...

لاہور کے گرلز کالجز کے درمیان وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصاویر بنانے کا پینٹنگ مقابلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سالگرہ کی خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں۔ لاہور کے تمام گرلز کالجز کے مابین وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصاویر بنانے کا پینٹنگ مقابلہ ہوا جس میں لاہور کے 20 گرلز کالجز کی طالبات نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی پینٹنگ بنانے کا لائیو مقابلہ کیا۔ دوسری جانب رانا سکندر حیات کی ہدایت پر ایم اے او کالج میں سندس فاؤنڈیشن کے تعاون سے بلڈ کیمپ بھی لگایا گیا

 

جہاں 700 سے زائد طلبا نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر اپنے خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ اور اسامہ فضل چوہدری بھی موجود تھے جنہوں نے طلباء کے ساتھ ملکر مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی درازی عمر کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی سالگرہ پر طلبہ کا جوش و خروش نوجوانوں میں ان کی مقبولیت کی عکاسی ہے۔

ایچ ای سی نے سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی

طالبات نے مریم نواز کی پینٹنگ بنا کر ان سے اپنی محبت اور انسیت ظاہر کی ہے اور پوسٹر پینٹنگ کے ذریعے ویمن امپاورمنٹ پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ طالبات کی پینٹنگز وزیر اعلٰی پنجاب کے ترقی اور خوشحال پنجاب کے ویژن پر مشتمل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی مریم نواز نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبولیت پانے والی لیڈر بن چکی ہیں۔

مریم نواز کی قیادت میں خواتین کو بااختیار ہونے اور صلاحیتیں نکھارنے کا موقع میسر آ رہا ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے صوبے کی مجموعی ترقی کیلئے ناقابل فراموش کام کیا ہے۔ اس موقع پر بہترین پینٹنگز والی طالبات کو کیش انعامات بھی دئیے گئے جبکہ تمام طالبات میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔