لاہور بورڈ کا سکولوں اور کالجز کے لیے کھیلوں کے بجٹ میں نمایاں اضافہ، مفت سامان فراہم کرنے کا فیصلہ
کھیلوں کے لیے مختص بجٹ 10 ملین سے بڑھا کر 25 ملین روپے کر دیا گیا لاہور ڈویژن کے 1100 سرکاری اسکولوں اور 20 فیصد کالجز کو مفت سامان ملے گا
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور طلبہ کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کھیلوں کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ بورڈ انتظامیہ نے سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ اب کالجز کو بھی مفت کھیلوں کا سامان فراہم کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے۔
اہم تفصیلات و بجٹ کے اعداد و شمار:
-
مفت سامان کی فراہمی: اس فیصلے کے تحت لاہور ڈویژن کے 1,100 سرکاری ہائی اسکولوں کو مفت کھیلوں کا سامان دیا جائے گا، جبکہ ڈویژن کے 20 فیصد سرکاری کالجز بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
-
بجٹ میں اضافہ: لاہور بورڈ نے کھیلوں کی سامان کی فراہمی کا بجٹ 10 ملین روپے سے بڑھا کر 25 ملین روپے کر دیا ہے۔
-
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا مجموعی بجٹ: تعلیمی اداروں میں کھیلوں کو فعال بنانے اور جامع اقدامات کے لیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے لیے مجموعی طور پر 61 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بورڈ حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد سرکاری اسکولوں اور کالجز میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات کی جسمانی و ورزشی سرگرمیوں کی حوصلی افزائی کرنا اور انہیں بلا معاوضہ تمام ضروری سہولیات میسر بنانا ہے تاکہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔

