Home Uncategorized انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان

انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان

3
0
Board of Secondary Education Karachi
Board of Secondary Education Karachi

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ قائم مقام ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری میڈیکل گروپ کے ضمنی امتحانات میں 5ہزار 99 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 4 ہزار 820 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2ہزار 47 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

ان امتحانات میں 5امیدوار اے ون گریڈ میں، 11 اے گریڈ، 95بی گریڈ، 708 سی گریڈ، 1158 ڈی گریڈ، 66 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 4امیدوار پاس قرار پائے۔

سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 4ہزار 748امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 4ہزار 455امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2ہزار 285 امیدوار کامیاب ہوئے۔ ان امتحانات میں 3امیدوار اے ون گریڈ، 15 اے گریڈ، 62 بی گریڈ، 475 سی گریڈ، 1501 ڈی گریڈ اور 228امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے جبکہ ایک امیدوار پاس ہوا۔

سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 4ہزار 220امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، 4ہزار10امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2ہزار 244 امیدوار کامیاب ہوئے۔ ان امتحانات میں 8امیدوار اے گریڈ، 177 بی گریڈ، 960 سی گریڈ، 1075 ڈی گریڈ، 24امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 8 ہزار305امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 7ہزار 796 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 3ہزار 769 کامیاب ہوئے۔

ان امتحانات میں ایک امیدوار اے ون گریڈ، 6 اے گریڈ، 74 بی گریڈ، 824 سی گریڈ، 2ہزار 568 ڈی گریڈ اور 296 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 478 امیدواررجسٹرڈ ہوئے، 432امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 207 امیدوار کامیاب ہوئے۔ ان امتحانات میں 5امیدوار اے گریڈ، 14 بی گریڈ، 48 سی گریڈ، 130 ڈی گریڈاور 9 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرارپائے،ایک امیدوار پاس ہوا۔

آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 2ہزار 386امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 2ہزار 206امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 1ہزار 229امیدواروں نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔ ان امتحانات میں 5امیدوار اے گریڈ، 64 بی گریڈ، 299سی گریڈ، 719 ڈی گریڈ جبکہ 142امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 756امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، 702امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 329امیدوار کامیاب ہوئے۔

ان امتحانات میں 6امیدوار اے گریڈ، 32 بی گریڈ، 95 سی گریڈ، 173 ڈی گریڈ، 20ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 3امیدوار پاس ہوئے۔ ہوم اکنامکس گرو پ کے امتحانات میں 56امیدوار رجسٹریشن حاصل کر کے شریک ہوئے جس میں سے 27امیدوار کامیاب ہوئے۔ ان امتحانات میں ایک امیدوار بی گریڈ، 15 سی گریڈ اور 11 ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pkپر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبا اپنے نتائج اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے سٹور پر BIEKکے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here