spot_img

ذات صلة

جمع

پنجاب 5ویں اور 8ویں کے امتحانات پیکٹا کے تحت ہوں گے، فروری 2027 کی تاریخ طے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے...

پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی افغان طلبہ کے داخلوں کا انکشاف

پشاور (نامہ نگار) پشاور کے 45 نجی سکولوں میں...

اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تنخواہیں بند

پشاور (نامہ نگار) وفاقی محتسب خیبر پختونخوا کے حکم پر...

پشاور یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں جھڑپ، فائرنگ، متعدد زخمی

پشاور (سپیشل رپورٹر) پشاور یونیورسٹی میں دو فریقین کے...

پیما (PEIMA) میں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر نئی بھرتیوں کی تیاریاں، پہلے مرحلے میں 32 آسامیاں پر کرنے کی تجویز

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹوز مینجمنٹ اتھارٹی (پیما) میں مینجمنٹ سکیل پر افسران اور ملازمین کی نئی بھرتیوں کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جاری کردہ دستاویزات کے مطابق اتھارٹی میں مجموعی طور پر 53 نئی آسامیاں پر کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے، کیونکہ اس وقت ادارے کی 70 فیصد سے زائد منظور شدہ نشستیں خالی پڑی ہیں۔
محکمہ خزانہ کے تحفظات کے بعد ان بھرتیوں کو دو مختلف مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے تحت 32 اہم اور ضروری آسامیوں پر تعنیاتی کی مشروط منظوری دی گئی ہے، جس پر 11 کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں کام کے بوجھ اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے
مزید 12 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 9 اسسٹنٹس کی بھرتی پر غور کیا جائے گا۔ تمام 53 نشستوں پر مکمل بھرتی کی صورت میں ادارے پر 14 کروڑ 38 لاکھ 50 ہزار روپے کا مالی بوجھ پڑے گا۔
مجوزہ تنخواہیں اور پیکیج: دستاویزات کے مطابق مختلف انتظامی و فنی عہدوں کے لیے پرکشش ماہانہ پیکیج تجویز کیے گئے ہیں

ڈائریکٹرز: 7 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس ماہانہ
ڈیٹا اینالسٹ، ڈیٹا انجینئر اور چیف آڈٹ آفیسر: 3 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس ماہانہ
14 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز: 2 لاکھ 25 ہزار روپے فی کس ماہانہ
1 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس ماہانہ

spot_imgspot_img