اہم ترین

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف...

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر...

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی...

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں...

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل محمد کا ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے دفتر کا دورہ

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل محمد نے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے دفتر کا دورہ کیا۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عادل نواز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد خان نے وائس چانسلر کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پردونوں اداروں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔یوای ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل محمد نے کہا کہ سرکاری اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے یو ای ٹی مردان نے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوںنے کہا کہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی، میکینکل،الیکٹریکل اور سول کے فیلڈ میں اداروں کو تکینکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے جس کا مقصد اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے ٹیوب ویلوں کے توانائی استعمال میں کمی لانے اور انہیں جدید طریقے سے چلانے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈبلیوایس ایس سی ایم کو مختلف آلات فراہم کئے گئے ہیں تاکہ گھر کی دہلیز پر پانی کے ٹسٹ کئے جاسکے۔ڈبلیو ایس ایس سی ایم بورڈ کے چیئرمین انجینئر عادل نواز کا کہنا تھاکہ توانائی کے باکفایت اور مثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے

بورڈ کی سطح پر جامع پالیسی تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے یوای ٹی مردان کی تحقیقی اور تکنیکی مہارت حاصل کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد دونوں اداروں کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے جس کے تحت ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے،توانائی کے باکفایت استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔