اہم ترین

پیف کے ہونہار طلبہ کی میٹرک امتحانات میں شاندار کامیابی، کیش پرائز اور لیپ ٹاپ تقسیم

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن  کے صدر...

پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میں محفلِ میلادؐ کا انعقاد

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے ادارہ تعلیم و...

تعلیمی اسناد کی تصدیق، ایچ ای سی کا جعلی ایجنٹوں سے خبردار رہنے کا عمومی انتباہ

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ...

کوئٹہ، نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام میگا ادبی و تعلیمی تقریب کا انعقاد

کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کوئٹہ کے زیرِ...

کوئٹہ، نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام میگا ادبی و تعلیمی تقریب کا انعقاد

کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کوئٹہ کے زیرِ اہتمام ہیلپرز سکول بوائز اینڈ گرلز سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک شاندار میگا ادبی و تعلیمی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقاد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کی 150ویں سالگرہ کے سلسلے کی تقریبات کے تحت کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

تقریب کے دوران مضمون نویسی، کتب بینی اور مباحثے کے مقابلے کرائے گئے جن میں طلبہ نے اپنی علمی و تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی جانب سے قیمتی کتب اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں ہیلپرز سکول اینڈ کالج کے پرنسپل محمد آصف اختر اور نیشنل بُک فاؤنڈیشن کوئٹہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راحیل احمد بگٹی سمیت تدریسی و انتظامی عملے نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب اور مطالعہ نوجوان نسل کی فکری تربیت کے لیے ناگزیر ہیں اور تعلیمی اداروں میں ایسی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔