اہم ترین

پیف کے ہونہار طلبہ کی میٹرک امتحانات میں شاندار کامیابی، کیش پرائز اور لیپ ٹاپ تقسیم

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن  کے صدر...

پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میں محفلِ میلادؐ کا انعقاد

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے ادارہ تعلیم و...

تعلیمی اسناد کی تصدیق، ایچ ای سی کا جعلی ایجنٹوں سے خبردار رہنے کا عمومی انتباہ

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ...

کوئٹہ، نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام میگا ادبی و تعلیمی تقریب کا انعقاد

کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کوئٹہ کے زیرِ...

تعلیمی اسناد کی تصدیق، ایچ ای سی کا جعلی ایجنٹوں سے خبردار رہنے کا عمومی انتباہ

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تعلیمی اسناد کی تصدیق کے نام پر شہریوں سے دھوکہ دہی کرنے والے خود ساختہ "ایجنٹوں” سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق بعض عناصر خود کو کمیشن کا نمائندہ یا تصدیقی ایجنٹ ظاہر کر کے درخواست گزاروں کو اسناد کی تصدیق میں معاونت کا جھانسہ دے رہے ہیں۔ ترجمان ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ کمیشن نے اس مقصد کے لیے کسی ایجنٹ یا نمائندے کو مقرر نہیں کیا، لہٰذا شہری اپنی ذاتی دستاویزات اور معلومات کسی غیر متعلقہ شخص سے شیئر کرنے سے گریز کریں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اسناد کی تصدیق کا پورا طریقہ کار مکمل طور پر آن لائن اور پیپر لیس (کاغذ سے پاک) ہے। درخواست گزار ایچ ای سی کی پورٹل eservices.hec.gov.pk پر جا کر بغیر کسی کی مدد کے آسان اور شفاف طریقے سے خود درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ کمیشن نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ ممکنہ فراڈ سے بچنے کے لیے تمام مراحل بذاتِ خود مکمل کریں۔