Home universties سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب اور وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور کی...

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب اور وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور کی ملاقات

2
0
UET Lahore
VC University of Engineering and Technology, Lahore

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب غلام فرید اور وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی ملاقات—یو ای ٹی انجینئرز کی ایجادات خوش آئند قرار

لاہور(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب غلام فرید سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور (یو ای ٹی) کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے ملاقات کی، جس میں یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں یو ای ٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں، اکیڈمک اصلاحات، تحقیق و جدت کے کلچر اور صنعتی روابط کے فروغ پر خصوصی گفتگو ہوئی۔

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے یو ای ٹی کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ٹیکنیکل اور انجینئرنگ تعلیم میں یو ای ٹی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اس امر پر اظہار مسرت کیا کہ یو ای ٹی کے طلبہ اور انجینئرز کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی ایجادات اور تحقیق پر مبنی پروجیکٹس نہ صرف خوش آئند ہیں بلکہ پاکستان کی سائنسی و صنعتی ترقی کے لیے امید افزا بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مسابقت کے موجودہ دور میں انجنئرنگ جامعات کی کارکردگی تحقیق اور انڈسٹری کے اشتراک سے ہی مزید مؤثر ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے یو ای ٹی میں جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے انہوں نے طلبہ وطالبات کی بڑھتی ہوئی علمی سرگرمیوں اور تحقیقی شمولیت کو قابل تحسین قرار دیا۔

وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے بتایا کہ یونیورسٹی میں تحقیق، انڈسٹری-اکیڈمیا لنکیج، جدید لیبارٹریوں کی توسیع، نئی ٹیکنالوجیکل ڈسپلنز کے آغاز اور طلبہ کی اسکلنگ پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی کا وژن پاکستان کی انڈسٹری کے تکنیکی تقاضوں کو پورا کرنا اور انجینئرنگ تعلیم کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

ملاقات میں مستقبل کی ضروریات کے مطابق انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے نئے شعبوں میں سرمایہ کاری، ریسرچ گرانٹس کا فروغ، بین الاقوامی شراکت داری اور طلبہ کی میرٹ و کارکردگی پر مبنی ترقی کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔

آخر میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے یو ای ٹی کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کو کامیابیوں پر مبارک باد دیتے ہوئے پنجاب میں انجینئرنگ تعلیم کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here