لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے ممتاز ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کو 4 سال کی مدت کے لیے سرگودھا یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
گورنر و چانسلر پنجاب کی منظوری کے بعد جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرچ کمیٹی کی سفارشات اور یونیورسٹی آف سرگودھا آرڈیننس 2002ء کے تحت یہ تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
دفتری امور کی بہتری, اعلیٰ تعلیمی اداروں کے افسران و فیکلٹی کے لیے ٹریننگ پروگرام کا فیصل
پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات اس سے قبل قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ریاضی (میپھمیٹکس) سے وابستہ رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر معروف سائنسدان و محقق شمار ہوتے ہیں۔ تعلیمی اور انتظامی حلقوں نے ان کی بطور وائس چانسلر تعیناتی کو سرگودھا یونیورسٹی کی سائنسی اور تحقیقی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔
