کوئٹہ(سپیشل رپورٹر) محکمہ خزانہ بلوچستان کے مطابق، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ ملازمین کو درپیش دیرینہ مالی مشکلات کے حل کے لیے 502 ملین روپے کا بلا سود قرضہ فراہم کر دیا گیا ہے، جس سے ریٹائرڈ ملازمین کے پینشن بقایاجات کی ادائیگی میں مدد ملے گی
محکمہ خزانہ کے مطابق، یہ اقدام ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے تحفظ، ان کی مالی مشکلات کے ازالے اور جامعہ بلوچستان کے مالی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے
پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات سرگودھا یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری خزانہ عارف اچکزئی اور وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے۔ اس تقریب میں وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی اور سیکرٹری کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہاشم غلزئی بھی موجود تھے
محکمہ خزانہ نے مزید بتایا کہ 502 ملین روپے کی بلا سود مالی معاونت سے جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کے بقایاجات کی ادائیگی میں سہولت فراہم ہوگی۔ یہ اقدام ادارے کے مالی استحکام اور ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی جانب بھی ایک اہم پیش رفت ہے