اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فارن میڈیکل گریجویٹس پاکستانی ڈاکٹرز کے لیے
این آر ای سٹیپ ٹو کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق یہ امتحان تین مراحل میں منعقد کیا
جائے گا، جس میں پہلا مرحلہ 12 اور 13 دسمبر، دوسرا مرحلہ 19 اور 20 دسمبر جبکہ تیسرا مرحلہ 2 اور 3 جنوری
کو ہوگا۔
ڈی آئی خان تعلیمی بورڈ میں ڈیجیٹل آن سکرین مارکنگ کی فرضی مشق اور آگاہی سیشن کا انعقاد
امتحان کے لیے رجسٹریشن پورٹل 23 نومبر سے 2 دسمبر تک کھلا رہے گا۔ ایسے امیدوار جو اپنے تمام مقررہ امتحانی
مواقع استعمال کر چکے ہیں، انہیں ایک اضافی موقع فراہم کیا گیا ہے، تاہم اس اضافی موقع میں بھی کامیاب نہ
ہونے کی صورت میں امیدوار کو دوبارہ این آر ای اسٹیپ ون کا امتحان دینا ہوگا۔