اسلام آباد ( ایجو کیشن رپورٹر)
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ‘نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس’ کے 130 رکنی اعلیٰ سطح وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں پاکستان سمیت دوست ممالک کے سینئر سول و عسکری افسران شامل تھے، جن کی قیادت جنرل محمد نعیم اختر کر رہے تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفد کا پرتباک استقبال کیا اور انہیں پارلیمانی کارروائی و آئینی عمل پر مفصل بریفنگ دی۔
پارلیمان کی کارکردگی، شفافیت اور تاریخی اقدامات
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر سردار ایاز صادق نے این ڈی یو کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا ممتاز تعلیمی ادارہ ہے جس کے فارغ التحصیل طلباء ملک کے اعلیٰ سول و عسکری عہدوں پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ بریفنگ کے دوران سپیکر نے پارلیمان کی تاریخی کامیابیوں اور اصلاحات کا ذکر کیا
کل تمام تعلیمی ادارے اور راستے کھلے رہیں گے،ڈی سی راولپنڈی
مالی بچت و میرٹ قومی اسمبلی نے گزشتہ مالی سال میں کفایت شعاری مہم کے تحت ارب روپے کی ریکارڈ بچت کی ہے۔ اس کے علاوہ بھرتیوں کے سپیکر کے صوابدیدی اختیارات فنانس کمیٹی کو منتقل کر کے میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ماحولیاتی اقدامات 2015 میں پاکستان کی پارلیمان کو شمسی توانائی پر منتقل ہونے والیدنیا کی پہلی سولر پارلیمان بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ حال ہی میں 69ویں کامن ویلتھ کانفرنس میں پارلیمنٹ کو ‘گرین میس ایوارڈ’ سے نوازا گیا ہے، جبکہ اب ‘رین واٹر ہارویسٹنگ’ کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔
عالمی فورمز پر نمائندگی پارلیمان بین الپارلیمانی یونین (IPU) سمیت عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کر رہی ہے۔
نوجوانوں، خواتین اور طلبہ کے لیے اہم پیشرفت
سپیکر نے بتایا کہ ایوان میں تمام اراکین خواہ ان کا تعلق حکومت سے ہو یا اپوزیشن سے، یکساں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ مزید برآں
پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، عائشہ بی بی نے 1134 نمبرز لے کر بورڈ ٹاپ کر لیا
ایس ڈی جیز اور ویمن کاکس 2014 میں ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا، جبکہ ویمن پارلیمانی کاکس اور جینڈر مین سٹریمنگ کمیٹی خواتین کے حقوق و مسائل کے لیے متحرک ہیں۔
انٹرن شپ پروگرام: بلوچستان اور سندھ کے دور دراز علاقوں کے طلباء کو قومی اسمبلی میں انٹرن شپ کے مواقع دیے جا رہے ہیں تاکہ وہ قانون سازی کے عمل سے آگاہ ہو سکیں۔
این ڈی یو وفد کا اظہارِ تشکر
ملاقات کے اختتام پر جنرل محمد نعیم اختر نے وفد کو آئینی، پارلیمانی اور ماحول دوست اقدامات سے آگاہ کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ وفد کے شرکاء نے ایوان کا نظم و ضبط اور کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے پر سپیکر سردار ایاز صادق کے کردار کی تعریف کی۔