اہم ترین

پی این سی اے کا طلبہ کے لیے قائد اعظم کے پورٹریٹ مقابلے کا اعلان

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان نیشنل کونسل آف دی...

سندھ پائیدار سکول کھانا پروگرام، 5 اضلاع کے 1336 سکولوں کے ڈھائی لاکھ طلباء مستفید ہوں گے

کراچی (اسپیشل رپورٹر) وزیرِاعلیٰ سندھ سے اقوامِ متحدہ کے عالمی...

پیما کے 4300 لائسنسی سکول دو ماہ کے معاوضوں سے محروم، 20 ہزار اساتذہ اور 6 لاکھ طلباء شدید متاثر

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے ذیلی...

سندھ پائیدار سکول کھانا پروگرام، 5 اضلاع کے 1336 سکولوں کے ڈھائی لاکھ طلباء مستفید ہوں گے

کراچی (اسپیشل رپورٹر)
وزیرِاعلیٰ سندھ سے اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارۂ خوراک (WFP) کی نمائندہ انیتا ہرش نے اہم ملاقات کی، جس میں صوبائی حکومت اور عالمی ادارۂ خوراک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسیع اور مضبوط بنانے پر کامل اتفاق کیا گیا۔

>ملاقات کے دوران صوبے میں جاری تعلیمی و غذائی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ "سندھ پائیدار اسکول کھانا پروگرام” کے تحت صوبے کے 5 اضلاع—کیماڑی، ملیر، سجاول، ٹھٹہ اور ٹنڈو محمد خان—کے 1,336 سرکاری اسکولوں کے ڈھائی لاکھ (250,000) سے زائد طلباء و طالبات کو باقاعدگی سے غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائے گا۔

پیما کے 4300 لائسنسی سکول دو ماہ کے معاوضوں سے محروم، 20 ہزار اساتذہ اور 6 لاکھ طلباء شدید متاثر

نشو و نما اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے پر تبادلہ خیال
اسپیشل رپورٹر کے مطابق اجلاس کے دوران درج ذیل اہم امور اور پیشرفت پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی

بینظیر نشو و نما پروگرام صوبے میں ماؤں اور بچوں کی صحت کے لیے جاری بینظیر نشو و نما پروگرام میں عالمی ادارۂ خوراک کی مسلسل اور مؤثر معاونت کا جائزہ لیا گیا۔<

موسمیاتی چیلنجز اور پیشگی اقدامات موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے خطرات سے متاثرہ کمزور آبادی بالخصوص ساحلی اور دیہی علاقوں کے لوگوں کے تحفظ کے لیے پیشگی حکمتِ عملی اور ہنگامی اقدامات پر بھی دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر وزیرِاعلیٰ سندھ نے صوبے میں غذائی تحفظ اور بچوں کی بہتری کے لیے عالمی ادارۂ خوراک کی کاوشوں کو سراہا، جبکہ ڈبلیو ایف پی کی نمائندہ نے بھی سندھ حکومت کے ساتھ شراکت داری کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔