لاہور (ایجو کیشن رپرٹر)
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نتائج کے مطابق مبشرہ اور سید محمد محی الدین نے مجموعی طور پر 1158 نمبرز حاصل کر کے مشترکہ طور پر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
نمایاں بات یہ ہے کہ بورڈ ٹاپ کرنے والے دونوں ہونہار طلبہ کا تعلق سرکاری کالجز سے ہے۔
نتائج کے مطابق >محمد احمد شوکت اور زبیر احمد نے نمبرز لے کر مجموعی طور پر دوسری، جبکہ عائشہ بخش نے 1156 نمبرز حاصل کر کے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

گروپ وائز پوزیشن ہولڈرز کی تفصیلات
1. پری میڈیکل گروپ
لڑکے
پہلی پوزیشن سید محی الدین (1158 نمبرز)
دوسری پوزیشن محمد زنیر امجد اور محمد احمد شوکت (1157، 1157 نمبرز – مشترکہ)
تیسری پوزیشن محمد عیسیٰ گل (1155 نمبرز)
لڑکیاں
پہلی پوزیشن مبشرہ (1158 نمبرز)
دوسری پوزیشن کائنات شہزاد (1153 نمبرز)
تیسری پوزیشنعائزہ عمران (1152 نمبرز)
2. پری انجینئرنگ گروپ
لڑکے
پہلی پوزیشن حسن علی خان (1154 نمبرز)
دوسری پوزیشن محمد احمد (1152 نمبرز)
تیسری پوزیشن فیضان ایزد (1150 نمبرز)
لڑکیاں
پہلی پوزیشن عائشہ بخش (1156 نمبرز)
دوسری پوزیشن عرفہ فاطمہ (1153 نمبرز)
تیسری پوزیشن حلیمہ عباس (1151 نمبرز)
3. جنرل سائنس گروپ
لڑکے
پہلی پوزیشن فرید کنول شرافت اور محمد آیان کاشف (1141، 1141 نمبرز – مشترکہ)
دوسری پوزیشن سید مرتضیٰ مہدی (1133 نمبرز)
تیسری پوزیشن حافظ عدیل الرحمن اور عبدالرحمن (1131، 1131 نمبرز – مشترکہ)
لڑکیاں
پہلی پوزیشن سمعیہ رضوی (1143 نمبرز)
دوسری پوزیشن ممتہنی رفیق اور نمرہ دین محمد (1138، 1138 نمبرز – مشترکہ)
تیسری پوزیشن ابریشم کاشف (1136 نمبرز)
4. کامرس گروپ
لڑکے
پہلی پوزیشن طحہ بن عاطف (1094 نمبرز)
دوسری پوزیشن علی اکبر (1076 نمبرز)
تیسری پوزیشن غلام محی الدین (1070 نمبرز)
لڑکیاں
پہلی پوزیشن جویریہ (1093 نمبرز)
دوسری پوزیشن شمزہ مصطفیٰ (1080 نمبرز)
تیسری پوزیشن رابعہ کرن (1074 نمبرز)
5. آرٹس گروپ
لڑکے
پہلی پوزیشن سلمان خان (1090 نمبرز)
دوسری پوزیشن زین خان (1082 نمبرز)
تیسری پوزیشن احسن نواز (1070 نمبرز)
بورڈ انتظامیہ نے تمام کامیاب اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔