پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد و ضوابط اور سنیارٹی ہارڈشپ کے تحت تدریسی و انتظامی کیڈر کے 113 ملازمین کو بیک ڈیٹ سے اگلے گریڈز میں ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے
ترقی پانے والوں میں 110 ٹیچرز اور 3 افسران شامل ہیں۔ سنڈیکیٹ نے ان ملازمین کو 2015، 2018، 2021 اور 2023 سے اگلے گریڈز میں ترقیاں دینے سے متعلق سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی توثیق کی ہے
ٹیچنگ اور ایڈمن اسٹاف نے اس دیرینہ مسئلے کے حل پر وائس چانسلر ڈاکٹر سرزمین خان اور سنڈیکیٹ ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے