اہم ترین

زرعی یونیورسٹی پشاور کے 113 اساتذہ اور افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقیاں منظور

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد...

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، مبشرہ اور سید محمد محی الدین 1158 نمبرز کے ساتھ باہم ٹاپر قرار

لاہور (ایجو کیشن رپرٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

پی این سی اے کا طلبہ کے لیے قائد اعظم کے پورٹریٹ مقابلے کا اعلان

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان نیشنل کونسل آف دی...

آزاد جموں و کشمیر بورڈ، انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، محمد ابراہیم نے 1140 نمبرز کے ساتھ میدان مار لیا

میرپور (ایجو کیشن رپورٹر)

آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کے ساتھ ہی پری میڈیکل گروپ میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

مجموعی پوزیشنز: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن ان سائیٹ کالج بھمبر کے محمد ابراہیم نے حاصل کی، جنہوں نے 1200 میں سے 1140 نمبرز لے کر بورڈ میں ٹاپ کیا۔ کیپس اسکول اینڈ کالج میرپور کی آمنہ خالد نے 1138 نمبرز کے ساتھ دوسری، جبکہ ریڈ فاؤنڈیشن کالج بھمبر کے محمد عثمان شبیر نے 1134 نمبرز حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

پری میڈیکل (طالبات) کی پوزیشنز: پری میڈیکل گروپ کی طالبات میں آمنہ خالد 1138 نمبرز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہیں، جبکہ آمنہ شکیل نے 1130 نمبرز لے کر دوسری اور حریم خورشید نے 1128 نمبرز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری میڈیکل (طلبہ) کی پوزیشنز: پری میڈیکل طلبہ میں محمد ابراہیم پہلے اور محمد عثمان شبیر دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ محمد احمد ڈار نے 1123 نمبرز حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔