اہم ترین

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف...

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر...

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی...

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں...

جی سی ویمن یونیورسٹی کاسالانہ سپورٹس فیسٹیول شروع

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کھلاڑی طالبات اور اساتذہ کے ہمراہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کر دیا اورافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہا طالبات، فیکلٹی اور انتظامیہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی کیلئے غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔ کھیلوں کی سرگرمیاں ذہنی و جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔وائس چانسلر نے سپورٹس فیسٹیول کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا ۔ اس موقع پر ٹیموں سے تعارف اور گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بیٹنگ بھی کی۔ فیسٹیول میں میل سٹاف کیساتھ ساتھ اساتذہ اور طالبات کی پانچ پانچ جبکہ ایڈمنسٹریشن سے خواتین کی ایک ٹیم کرکٹ مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔سپورٹس ویک کے دوران بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی ،چاٹی اور چیئرریسز کے مقابلے بھی ہونگے جبکہ جم خانہ ایونٹس فائنل ڈے پر منعقد کیے جائینگے ۔ فیسٹیول کا آغاز کرکٹ میچ سے کیا گیا جس میں چیف الیون کی ٹیم نے آئی ٹی سروسز ٹیم کو 60 رنز سے شکست دی ، فیسٹیول 11 فروری تک جاری رہے گا۔