اہم ترین

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر...

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف 6 میں سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برداری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد ماڈل کالج برائے...

میرپور، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات، داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

مظفرآباد (نمائندہ حصوصی) میرپور تعلیمی بورڈ نے ایف اے...

بلوچستان بورڈ, ایس ایس سی سالانہ امتحانات 2027 کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 9 ستمبر تک توسیع

کوئٹہ (ایجو کیشن رپورٹر) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری...

مریم نواز شریف کے ایجوکیشن ریفارمز کی بدولت سرکاری کالجز کا اوسط نتیجہ 54.84 سے بڑھ کر 65.81 فیصد ہو گیا, وزیر تعلیم پنجاب

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ایجوکیشن ریفارمز کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور اس سال پنجاب کے سرکاری کالجز کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی کی مجموعی شرح میں 11 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چولستان یونیورسٹی آف اینیمل سائنسز میں نئے طلباء کے لیے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے بتایا کہ سال 2025 کے 54.84 فیصد اوسط نتیجے کے مقابلے میں اس سال سرکاری کالجز کی کامیابی کی شرح 65.81 فیصد رہی، جو تعلیمی کارکردگی میں واضح بہتری کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات کا فائدہ صوبے کے تمام اضلاع تک پہنچا ہے جہاں متعدد اضلاع نے غیر معمولی پیش رفت دکھائی:

  • سب سے نمایاں پیش رفت: اٹک کے نتائج میں 27.30 فیصد، خانیوال میں 21.73 فیصد، لودھراں میں 21.68 فیصد، مظفرگڑھ میں 19.83 فیصد، چکوال میں 19.34 فیصد، جھنگ میں 17.64 فیصد اور پاکپتن میں 17.06 فیصد بہتری آئی ہے۔

  • وسطی و جنوبی پنجاب: میانوالی میں 15.41 فیصد، منڈی بہاؤالدین میں 14.25 فیصد، چنیوٹ میں 12.60 فیصد، ننکانہ صاحب میں 12.35 فیصد، ملتان میں 12.44 فیصد، اوکاڑہ میں 12.22 فیصد اور راولپنڈی میں 11.95 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی۔

  • دیگر اضلاع: لاہور (9.42%)، ساہیوال (9.62%)، رحیم یار خان (8.88%)، سرگودھا (8.32%)، حافظ آباد اور شیخوپورہ (8.27%)، قصور (8.19%)، وہاڑی (8.07%)، نارووال (7.84%)، ڈیرہ غازی خان (7.77%)، فیصل آباد (7.30%)، بہاولپور (7.26%)، ٹوبہ ٹیک سنگھ (6.66%)، خوشاب (6.43%)، بہاولنگر (5.91%)، جہلم (5.75%)، بھکر (4.86%)، گجرات (4.15%)، سیالکوٹ (4.02%) اور گوجرانوالہ میں 2.43 فیصد اضافہ ہوا۔

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ نتائج کی شرح میں یہ بہتری سرکاری تعلیمی اداروں کی بحالی اور انقلابی اقدامات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اصلاحات کے ثمرات سے آئندہ سالوں میں بورڈ امتحانات کی کامیابی کی شرح میں مزید پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔