اہم ترین

انٹرمیڈیٹ نتائج، طلبہ کا پشاور بورڈ کے خلاف احتجاج، یونیورسٹی روڈ بند

پشاور (نامہ نگار) انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج کے خلاف...

پنجاب میں ایس ٹی آئیز کی دوبارہ بھرتی اور موجودہ کی توسیع کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے...

انٹر میڈیٹ میں کپس ایجوکیشن سسٹم کی شاندار کامیابی، 73 ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں

لاہور (پریس ریلیز/خصوصی رپورٹ) پاکستان بھر میں تعلیمی کامیابیوں...

پنجاب میں اے آئی کریکولم اور ٹریننگ انیشیٹو کا آغاز، 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد اساتذہ کو تربیت دی جائے گی: علی ڈار

(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور

پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس
پر مبنی تعلیمی انقلابی پروگرام "اے آئی کریکولم اینڈ ٹریننگ انیشیٹو” کی باضابطہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور جدید تعلیمی منصوبے کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیراعلیٰ علی ڈار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے کے تعلیمی نظام کو جدید دور اور مصنوعی ذہانت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔ اس اہم اقدام کے تحت صوبے بھر میں نئے اے آئی نصاب اور اساتذہ کی تربیت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔منصوبے کے اہم نکات

اساتذہ کی تربیت صوبے کے 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد اساتذہ کو اے آئی کی عملی اور جدید تدریسی تربیت دی جائے گی۔

طلبہ کی مستقبل کے لیے تیاری نئے نصاب کی مدد سے لاکھوں طلبہ کو مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ضروری جدید مہارتیں
حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
تدریسی معیار میں بہتریاساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آراستہ کر کے تدریسی نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے گا۔

علی ڈار نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت طلبہ کو عالمی سطح کے مقابلے کے لیے تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور یہ انیشیٹو آنے والی نسلوں کے تعلیمی و معاشی مستقبل کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔