لاہور (سپیشل رپورٹر) شادمان کے علاقے میں اسکول کی خاتون ٹیچر کی جانب سے چوتھی جماعت کے طالب علم پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، جس پر پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر کم سن بچے پر تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہےایف آئی آر کے مطابق مقدمہ متاثرہ بچے محمد علی کے والد انتخاب عالم کی درخواست پر درج کیا گیا،
جس میں جماعت چہارم کی ہیڈ ٹیچر مس نجم کو نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق مس نجم نے بچے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث اس کی حالت خراب ہو گئی