وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کےکھیلتا پنجاب ویژن کے تحت پنک گیمز 2026 کے سلسلہ میں منتخب ہونے والی گرلز کھلاڑیوں، آفیشل سپورٹس ٹیچرز اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ڈی سی آفس کے کمیٹی روم کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کی۔تقریب کے دوران منتخب کھلاڑیوں ، سپورٹس ٹیچرز اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں اور انہیں شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ خواتین کھیلوں کا فروغ حکومتِ پنجاب اور وزیرِ اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے،سپورٹس ٹیچرز اور بالخصوص پرنسپل صاحبان خواتین کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جو قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ بالخصوص گرلز سپورٹس کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بھکر محمد حسنین لودھرا، تحصیل اسپورٹس آفیسر مختار خان، پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بہل (گرلز) ڈاکٹر زیبا یاسمین، اسپورٹس ٹیچر شمیم نواز، وائس پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج دریا خان محترمہ حمیرا معراج و محترمہ فرزانہ، اسپورٹس ٹیچر محترمہ بریرہ، لیکچرار گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج دلے والا محترمہ بینظیر، پبلک ریلیشنز آفیسر گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر پروفیسر عبدالعزیز انجم، نیشنل رگبی پلیئر محمد سمیع اللہ اور نیشنل تائیکوانڈو پلیئر سعید احمد سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب ضلع بھکر میں خواتین کھیلوں کے فروغ، پنک گیمز 2026 اور’’کھیلتا پنجاب‘‘پروگرام کے تحت وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے وژن کی عملی عکاسی ثابت وئی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ اگلے مرحلے میں سرگودھا ڈویژن کی منتخب ٹیم 10 سے 15 فروری تک لاہور میں ہونے والے صوبائی مقابلوں میں شرکت کرے گی










