اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر نوید سلطانہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن کا نیا ڈی این تعینات کر دیا گیا ہے
تعیناتی کی تفصیلات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے چانسلر اور صدر مملکتِ اسلامیہ پاکستان آصف علی زرداری نے اس اعلیٰ عہدے پر ان کی تعیناتی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے
لاہور بورڈ، میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے لیے رول نمبر سلپس جاری
نوٹیفکیشن کا اجراء: صدر مملکت سے منظوری کے بعد وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے پروفیسر ڈاکٹر نوید سلطانہ کی بطور ڈی این فیکلٹی آف ایجوکیشن تعیناتی کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
تعلیمی حلقوں نے ان کی اس تعیناتی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا وسیع تجربی اور علمی قابلیت یونیورسٹی میں تعلیمی و تحقیقی معیار کو مزید بلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔