لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں حکومتی نوجوان دوست اقدامات پر ایک اہم آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رابعہ نسیم فاروقی نے خصوصی شرکت کی پنجاب یونیورسٹی شعبہ امورِ طلبہ کے زیرِ اہتمام الرازی ہال میں منعقدہ اس سیمینار میں پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم، ڈائریکٹر شعبہ امورِ طلبہ پروفیسر ڈاکٹر شاہزیب خان، سینئر یونیورسٹی افسران، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی
سیمینار کا بنیادی مقصد طلباء کو ان حکومتی پروگراموں اور سہولیات سے آگاہ کرنا تھا جو نوجوانوں، طلبہ اور عام شہریوں کو تعلیم، ٹیکنالوجی اور معاشی ریلیف کے شعبوں میں معاونت فراہم کر رہے ہیں
تقریب میں حکومت اور جامعہ کے درمیان باہم معنی خیز رابطے کو بھی اجاگر کیا گیا، جس کے ذریعے قومی پالیسیوں اور عوامی فلاح کے پروگراموں کے بارے میں نوجوانوں تک براہِ راست اور مستند معلومات پہنچائی جا سکتی ہیں
پنجاب یونیورسٹی میں نوجوان دوست اقدامات پر آگاہی سیمینار