اہم ترین

جامعہ کوہاٹ کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری، کے پی کے میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ کوہاٹ نے بین الاقوامی جامعات...

پنجاب یونیورسٹی میں نوجوان دوست اقدامات پر آگاہی سیمینار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں حکومتی نوجوان دوست...

یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس، 49 ویں کانووکیشن کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے 49...

جامعات میں انتظامی امور کو قانون کے مطابق چلایا جائے، پشاور ہائی کورٹ

انتظامی عہدوں پر باقاعدہ اور اہل افسروں کی مقرری...

افغان میڈیکل طلباء کو کلاسز لینے سے روکنے کا حکم معطل، یونیورسٹی کو تعلیم میں رکاوٹ بننے سے روک دیا

کراچی (نیٹ نیوز)
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان کریم میمن نے افغان میڈیکل طلباء کو کلاسز لینے سے روکنے کا میڈیکل یونیورسٹی کا حکم معطل کر دیا ہے۔ عدالت نے طلباء کے بائیو میٹرک تک رسائی بحال کرنے اور آئندہ تعلیم کے حصول میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا حکم بھی دیا ہے۔

منگل کو سماعت کے دوران افغان میڈیکل طلباء کی ملک بدر کیے جانے کے خلاف درخواست پر کارروائی ہوئی۔

درخواست گزار کے وکلاء افتخار شاہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے افغان طلباء کو کلاسز لینے سے روک دیا ہے اور ان کی بائیو میٹرک رسائی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان طلباء کو ہاسٹل سے بھی بے دخل کیا جا رہا ہے، حالانکہ عدالت پہلے ہی افغان طلباء کو بے دخل کرنے سے روک چکی ہے۔
پی ایم ڈی سی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انہیں فی الحال درخواست کی نقول فراہم نہیں کی گئی ہیں۔