اہم ترین

تعلیمی نظام تباہی کی طرف جا رہا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

پشاور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے صوبے...

سکولوں سے باہر ایک لاکھ بچوں کو تعلیمی نظام میں لے آئے ہیں۔سردار علی شاہ

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے...

گورنمنٹ کالج پشاور طلباء ہنگامہ آرائی، جھگڑا اور فائرنگ: تحقیقاتی رپورٹ تیار

پشاور (کرائم رپورٹر) گورنمنٹ کالج طلباء کے مابین ہنگامہ...

یو ای ٹی لاہورمیں گرینویٹ قابلِ تجدید توانائی چیلنج 2026 کانفرنس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں وزیراعظم...

گورنمنٹ کالج پشاور طلباء ہنگامہ آرائی، جھگڑا اور فائرنگ: تحقیقاتی رپورٹ تیار

پشاور (کرائم رپورٹر) گورنمنٹ کالج طلباء کے مابین ہنگامہ آرائی، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی

۔ دو طالب علموں پر حملہ ہونے کے بعد حالات کشیدہ ہوئے جس میں دو طالب علم زخمی ہوئےتھانہ فقیر آباد پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے سدیس ولد افتخار سکنہ قمر دین گڑھی نے بتایا کہ وہ سجیل ولد ارشد زمان سکنہ دیر کے ہمراہ گورنمنٹ کالج کے باہر گیٹ کے سامنے بیٹھے تھے

کہ اس دوران ملزمان نے آ کر انہیں پکڑ لیا اور لاتوں، مکوں، ڈنڈوں اور پستول کے بٹوں سے ان پر وار شروع کر دیا جس کی وجہ سے وہ سر اور جسم کے دوسرے حصوں پر لگ کر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے ڈرانے دھمکانے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی

یو ای ٹی لاہورمیں گرینویٹ قابلِ تجدید توانائی چیلنج 2026 کانفرنس

وجہِ عناد یہ ہے کہ مذکورہ پی ایس ایف تنظیم والے ہیں جہاں لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں۔ پولیس نے ملزمان جمال، اسماعیل، وحید و دیگر 10 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے

واضح رہے کہ منگل کے روز دو طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑے کے باعث جی ٹی روڈ اور اسمبلی چوک کے اطراف صورتحال کشیدہ ہو گئی، جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہو گئے جبکہ احتجاج اور جھگڑے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا