اہم ترین

غیر اعلانیہ چھٹیاں ختم , میٹرک سلیبس میں کمی کی جاۓ۔ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے غیر...

طالب علم کی قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

سوات (ایجو کیشن رپورٹر) سوشل میڈیا پر طالب علم کی...

 یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، گرینیویٹ قابلِ تجدید توانائی چیلنج پر ایک روزہ کانفرنس

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو...

سرکاری کالجز پرنسپلز کی ہوم اسٹیشن سے باہر امتحانی ڈیوٹی پر پابندی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو ہوم...

سی ایس ایس طلباء کے لیے "بیونڈ دی سلیبس” لیکچر سیریز کا افتتاح

 اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے نیشنل لائبریری آف

پاکستان میں "بیونڈ دی سلیبس” کے عنوان سے لیکچر سیریز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے

اس موقع پر وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن نے یہ لیکچر سیریز ایک عملی اقدام کے طور پر شروع کی ہے تاکہ سی ایس ایس کے امیدواروں کو عدلیہ، سول سروس اور دیگر مختلف شعبوں سے وابستہ تجربہ کار ماہرین اور سینئر افسران سے سیکھنے کا موقع مل سکے

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوک اعظم،لیہ میں زیر تعمیر بلڈنگ کا شیڈ گرنے سے12 سالہ طالب علم جان بحق

انہوں نے کہا کہ یہ لیکچر سیریز طلبہ کی تعلیمی تیاری میں معاون ثابت ہوگی اور روایتی کتب و امتحانی نصاب سے ہٹ کر عملی علم، پیشہ ورانہ تجربات اور مختلف شعبوں کے نقطہ نظر سے روشناس کرائے گی۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ نیشنل لائبریری میں دستیاب سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں اور اس لیکچر سیریز سے بھی فائدہ اٹھائیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری اسد رحمان گیلانی نے کہا کہ تنقیدی سوچ، درست فیصلہ سازی اور حقائق و حالات کا منطقی و معقول تجزیہ کرتے ہوئے فیصلے کرنے کی صلاحیت ایک سول سرونٹ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا

کہ وہ حقائق اور حالات کا بغور جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرنے کا اعتماد پیدا کریںانہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت میں اس مقصد کے ساتھ داخل ہوں کہ مثبت تبدیلی لائیں