لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور کے مرکزی علاقے میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول چوبرجی میں ایک منفرد اور جذباتی واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک غریب رکشہ ڈرائیور نوید نے اپنے بچے اور دیگر طلباء کو گرمی سے بچانے کے لیے سکول کو پنکھا عطیہ کر دیا
تفصیلات کے مطابق سکول کی ایک کلاس روم میں پنکھا نہ ہونے کی وجہ سے بچے شدید گرمی سے بے حال ہو جاتے تھے اور بچے سکول انتظامیہ کو کہہ کہہ کر تھک گئے تھے کہ پنکھا لگوا دیں
۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے سکول میں پڑھنے والے ایک طالب علم کے والدنوید جو پیشے سے رکشہ ڈرائیور ہیں، نے روٹین سے چند گھنٹے زیادہ رکشہ چلا کر پیسے جمع کیے اوراس رقم سے سکول انتظامیہ کو پنکھا لے کر دیا
پنجاب میں نئی سکِل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام بارے نوٹیفکیشن منسوخ
۔ سکول انتظامیہ نے اس جذبے کی سراہتے ہوئے اپنے فیس بک پیج پر اس کی پوسٹ شیئر کی اور رکشہ ڈرائیور نوید کا شکریہ ادا کیا
اس واقعے کے بعد شہریوں نے سرکاری اسکولوں کی حالتِ زار اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے
