واشنگٹن (نیٹ نیوز) ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی طلبہ کے وفد نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا ان طلبہ کا تعلق
البانیہ، گھانا، انڈونیشیا، لبنان اور امریکہ سے ہے جو بین الاقوامی پیس بلڈنگ پروگرام میں ماسٹرز ڈگری حاصل کر رہے ہیں
اس موقع پر سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے طلبہ کو پاکستان کی سفارتی ترجیحات اور پاک امریکہ تعلقات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا
کہ پاکستان نے ماضی میں امریکہ اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کیا اور 1988ء کے جنیوا معاہدے میں بھی اہم کردار نبھایا۔ انہوں نے مزید
کہا کہ پاکستان شروع سے امن کا داعی رہا ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے انتہا قربانیاں دی ہیں۔ دورے کے اختتام پر طلبہ
نے سفیرِ پاکستان اور سفارتخانے کا شکریہ ادا کیا