لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور اپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ طالبہ نے سوشل میڈیا پر اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی تھی، جس کا فوراً نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے حکم پر فوری مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر
واقعے کا پس منظر ملزم عبدالرحمان کی طالبہ کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے دوران ملزم نے نازیبا زبان استعمال کی اور طالبہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
اپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ ملزم نے طالبہ کے اپارٹمنٹ میں زبردستی داخل ہو کر شدید توڑ پھوڑ کی اور کمرے کی اشیاء کو نقصان پہنچایا۔
قانونی کارروائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔